لسبیلہ میں ایک اور ٹریفک حادثہ تین افراد جاںبحق ،سات زخمی

جمعرات 18 اپریل 2019 23:23

سونمیانی وندر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2019ء) کراچی کوئٹہ قومی شاہراہ پر ٹریفک حادثات کا سلسلہ تھم نہ سکا لسبیلہ میں ایک اور ٹریفک حادثہ تین افراد جاںبحق ،سات زخمی ایمبولینس ناپید زخمی تڑپتے رہی.

(جاری ہے)

ریسکیو زرائع کے مطابق جمعرات کے روز وڈھ سے کراچی جانے والی ویگو گاڑی وندر اور اوتھل کے درمیان میں دبئی مسجد کے مقام پر الٹ گئی جسکے نتیجے میں تین افراد صوفی عنایت اللہ ولد عبداللہ ساکن وڈھ.

جمعہ خان ولد چاکر خان سمیت ایک نامعلوم شخص جانبحق جبکہ رضا محمد ولد عبدالرحمن.شفیق ولد عبدالرحمن.محمد حیات ولد نور محمد.محمد کریم عالم خان.نور محمد ولد غلام احمد.عبدالرف ولد داد اور محمد عارف زخمی ہوگئے جنکو وندر سول ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد کراچی منتقل کرنے کیلے ایمبولینس نہ ہونے کی وجہ سے مریض پڑپتے رہی.

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں