کراچی، کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے کا انٹر میڈیٹ امتحانات کے موقع پر مختلف امتحانی مراکز کا دورہ

جمعرات 18 اپریل 2019 23:45

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2019ء) کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے جمعرات کو انٹر میڈیٹ امتحانات کے موقع پر مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کیا ۔ انھوں نے امتحانی مراکز پر نقل کی روک تھام کے اقدامات کا جائزہ لیا ۔

(جاری ہے)

وہ نیشنل کالج اور گورنمنٹ کامرس کالج سمیت مختلف امتحانی مراکز گئے انھوں نے امتحانی مراکز پر امتحان ہال کا معائنہ کیا اور طلبہ کو پرچہ جات حل کر تے دیکھا۔ انھوں نے نگراں افسران کو ہدایت کی کہ یقینی بنائیں کہ امتحانی ماحول پرسکون رہے اور امتحانات قواعدکے امتحانی تقاضوں کے مطابق منعقد ہوں نقل کی روک تھام کے اقدامات کو یقینی بنائیں۔#

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں