مکران کوسٹل ہائی وے پر علحیدگی پسند دہشت گردوں کے ہاتھوں 14اہلکاروں کو شناخت کے بعد شہید کرنے کے واقع کی شدید الفاظ میں مذمت

جمعہ 19 اپریل 2019 00:04

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2019ء) مکران کوسٹل ہائی وے کے قریب مختلف مسافر وں کوبس سے اتارکر شناختی پریڈ کے بعد14ہلکاروں کی شہادت کے اس واقع کی ایم کیوایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ گھنانہ عمل پاکستان کی سا لمیت و استحکام کیلئے زہر قاتل قرار دیا اور کہاکہ نفرتوں کی انتہا پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔

(جاری ہے)

دہشت گردی کی کمر مسلح افواج نے توڑ دی ہے لیکن صوبائی حکومتیں نیشنل ایکشن پر عمل درآمد سے قاصر ہیں جسکے باعث دہشت گرد بے گناہ افراد کو نشانہ بنارہے ہیں کنوینر ایم کیوایم پاکستان نے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت کی اور مرحومین کی مغفرت کی دعا کی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں