ایم کیو ایم پاکستان کے رہنمائوں کی سینئر ڈپٹی کنو ینر عامر خان کی سر بر اہی میں پیر صبغت اللہ راشدی (پیر پگارا)سے ملا قات

عامر خان نے شہر ی سندھ میں کی جا نے والی زیا دتیو ں شہر ی کو ٹے کی ملا زمتو ں کو جعلی ڈومیسائل کے ذریعے بھر نے سے متعلق تفصیلی حقائق سے آگا ہ کیا

جمعہ 19 اپریل 2019 00:04

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2019ء) متحد ہ قومی مو ومنٹ پاکستان کے اعلی سطحی وفد نے سینئر ڈپٹی کنو ینر عامر خان کی سر بر اہی میں حروں کے روحانی پیشوار اور مسلم لیگ فنکشنل کے سر بر اہ پیر صبغت اللہ راشدی (پیر پگارا )سے ملا قات کی ۔

(جاری ہے)

جس میں ڈپٹی کنو ینروپا رلیما نی لیڈ ر سندھ اسمبلی کنو ر نوید جمیل ورکن رابطہ کمیٹی فیصل سبزواری بھی مو جو د تھے جبکہ مسلم لیگ فنکشنل کے رہنما صدرالد ین راشدی بھی اس مو قع پر مو جو د تھے ،ایم کیو ایم پاکستان کے وفد نے پیر پگا را کو پیپلز پا رٹی کی حکو مت کی جا نب سے شہر ی سندھ میں کی جا نے والی زیا دتیو ں شہر ی کو ٹے کی ملا زمتو ں کو جعلی ڈومیسائل کے ذریعے بھر نے اور دیہی کو ٹے کی ملا زمتوں کو فر وخت کر نے سے متعلق تفصیلی حقائق سے آگا ہ کیا اور41ہزار اعلان کر دہ ملا زمتو ں پر تحفظا ت سے آگا ہ کیا ۔

پیر پگا را نے ایم کیو ایم پاکستان کی گزارشات سے اتفا ق کر تے ہو ئے صوبے کو پیپلز پا رٹی کے بد عنو ان چنگل سے نکا لنے کیلئے مشتر کہ حکمت عملی بنانے پر زور دیا ۔ملا قات میں ملکی صورتحا ل اور دیگر دلچسپی کے امو ر پر بھی گفتگو ہو ئی ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں