کمشنر کراچی افتخار شالوانی کاامتحانی مراکز کا دورہ

امتحانی مراکز پر امتحان ہالز کا معائنہ کیا اور طلبہ کو پرچہ جات حل کر تے دیکھا نقل کی روک تھام کے اقدامات یقینی بنائیں، کسی صورت نقل کی اجازت نہیں دی جاسکتی، کمشنر کراچی

جمعہ 19 اپریل 2019 00:05

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2019ء) کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے جمعرات کو انٹر میڈیٹ امتحانات کے موقع پر مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کیا ۔ انھوں نے امتحانی مراکز پر نقل کی روک تھام کے اقدامات کا جائزہ لیا ۔

(جاری ہے)

وہ نیشنل کالج اور گورنمنٹ کامرس کالج سمیت مختلف امتحانی مراکز گئے انھوں نے امتحانی مراکز پر امتحان ہال کا معائنہ کیا اور طلبہ کو پرچہ جات حل کر تے دیکھا۔ انھوں نے نگراں افسران کو ہدایت کی کہ یقینی بنائیں کہ امتحانی ماحول پرسکون رہے اور امتحانات قواعدکے امتحانی تقاضوں کے مطابق منعقد ہوں نقل کی روک تھام کے اقدامات کو یقینی بنائیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں