صفائی ستھرائی کے بہترین انتظامات کرنے پر ضلعی بلدیات اور سولڈ ویسٹ کے عمل کی کارکردگی کی تعریف

جمعہ 19 اپریل 2019 18:27

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2019ء) میونسپل ورکرز ٹریڈ یونینز الائنس کے صدر سیدذوالفقارشاہ ،جنرل سیکریٹری ملک نواز نے کہا ہے کہ مسیحی قوم کے مذہبی تہوار گڈفرائی ڈے اورایسٹر کے موقع پر مسیحی بستیوں،چرچوں کے اردگرد صفائی ستھرائی کے خصوصی انتظامات کرنے اور شب برات کی تیاریوں کے سلسلے میں قبرستانوں ،مساجد ،امام بارگاہوں میں صفائی ستھرائی کے خصوصی انتظامات کرنے ذائرین کی سہولیات فراہم کرنے کی تیاریاں مکمل کرنے پر ضلعی بلدیات کے ایم سی اور سولڈ ویسٹ کے عملے اور انتظامیہ کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں