پاکستان سیپاک ٹاکرا فیڈریشن کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس

جمعہ 19 اپریل 2019 18:27

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2019ء) پاکستان سیپاک ٹاکرا فیڈریشن کے زیراہتمام ،محکمہ کھیل حکومت سندھ اور پاپولر گروپ آف کمپنیز کے تعاون سے تیسرا نیشنل سیپاک ٹاکرا کوچنگ اینڈ ریفری کورس 27 اپریل بروز ہفتہ کو سرسید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی گلشن اقبال کراچی میں منعقد ہوگا اس سلسلے میں پاکستان سیپاک ٹاکرا فیڈریشن کے چیئرمین احمد علی راجپوت کی سربراہی میں ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں انتظامی امور اور آرگنائزنگ کمیٹی تشکیل دی گئی جس کے مطابق سردار محمد خان بخش مہر سرپرست اعلی ،انجینئر محفوظ الحق چیئرمین ،احمد علی راجپوت ،عارف وحید خان اور عرفان احمد وائس چیئرمین ،نوشاد احمد خان آرگنائزنگ سیکریٹری ،شبیر احمد ایسوسی ایٹ آرگنائزنگ سیکرٹری ،ڈاکٹر محمد عارف حفیظ ڈائریکٹر کورس ،ریحانہ آصف ایسوسی ایٹ کورس ڈائریکٹر ،سید عبدالباسط وینیو انچارج ،جبکہ عامر عبدالطیف ،سید اصغر حسین ،طارق خان ،زبیر ملک اور مریم کیریو ممبرز ہونگے ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں