کراچی ،رینجرز کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں ،16ملزما ن گرفتار ،اسلحہ و منشیات برآمد

جمعہ 19 اپریل 2019 18:27

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2019ء) پاکستان رینجرز سندھ نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے سیاسی جماعت کے عسکری ونگ کے کارندوں سمیت 16ملزما ن کو گرفتار کرلیا ہے ۔ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق کھاردر،میٹھا در،رسالہ اور نیپئر سے گرفتار ملزمان میں عامر احمد عرف عامر نقطہ،کاشف عرف پری،محمد طارق عرف طارق چیمبر اور محمد زبیر عرف ڈاکٹر گرفتارشامل ہیں ۔

(جاری ہے)

گرفتار ملزمان کا تعلق ایم کیو ایم لندن سے اور ٹارگٹ کلنگ و بھتہ خوری کی متعدد وارداتوں میں میں ملوث ہیں،ادھر گارڈن کے علاقے سے ٹارگٹ کلر و بھتہ خور دین محمد عرف دینو گرفتارکرلیا گیا ۔رضویہ،پاپوش،ناظم آباد،،چاکیواڑہ، اور گارڈن سے 10 اسٹریٹ کرمنل کو گرفتارکرلیا گیا ۔گرفتار ملزمان ڈکیتی او ر اسٹریٹ کرائمز کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔پاپوش کے علاقے سے منشیات فروش ملزم شبیر احمد گرفتارہوا ۔ملزمان کے قبضے سے اسلحہ،منشیات اور دیگر سامان برآمدہوا ہے ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں