جماعت اسلامی سندھ کے امیرمحمد حسین محنتی دو روزہ دعوتی و تنظیمی دورے پر روانہ

جمعہ 19 اپریل 2019 21:51

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2019ء) جماعت اسلامی سندھ کے امیرمحمد حسین محنتی دو روزہ دعوتی و تنظیمی دورے پر روانہ ہوگئے، صوبائی اعلامیہ کے مطابق وہ 20اپریل کو ضلع جام شورو کے تھانہ بولاخان، نوری آباد،کوٹری وجام شورو جبکہ 21اپریل کو ضلع ٹھٹہ کے مکلی، گھارو،دھابے جی جھرک اورٹھٹہ میں دعوت الی اللہ رابطہ عوام مہم کے سلسلے میں منعقدہ دعوتی کیمپس کا دورہ،مختلف اجتماعات سے خطاب، سیاسی وسماجی شخصیات سے ملاقات اورمیڈیا سے بات چیت کریں گے،صوبائی ضلعی ومقامی رہنما بھی ان کے ہوںگے۔#

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں