وزیر محنت سندھ غلام مرتضی کا نذیر احمد قریشی کے انتقال پر دکھ کا اظہار

جمعہ 19 اپریل 2019 21:51

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2019ء) صوبائی وزیر محنت و افرادی قوت سندھ غلام مرتضیٰ بلوچ نے آل سندھ پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن کلثوم بائی ہاسپیٹل یونٹ کے جنرل سیکریٹری نذیر احمد قریشی کے انتقال پر اپنے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ان کے بھائی وزیر احمد قریشی سے تعزیت و دعا مغفرت کی ہے۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر برائے محنت اور افرادی قوت غلام مرتضیٰ بلوچ نے مرحوم نذیر احمد قریشی کے ایصال ثواب کے لئے فاتح خوانی میں بھی شرکت کی۔

اس موقع پر کمشنر سیسی کاشف گلزار شیخ، میڈیکل ایڈوائزر ڈاکٹر ممتاز شیخ ، GS ڈسٹرکٹ ویسٹ علی احمد خان، پیپلز اسٹاف یونین سی بی اے GS امداد بانبن ، ایم ایس ولیکا ہسپتال سمیت یونین کے عہدیداران اور دیگر اسٹاف بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم نذیر احمد قریشی پارٹی کا ایک محنتی ورکر اور انسانیت کی خدمت کرنے والا شخص تھے اور ان خدمات کو تا دیر یاد رکھا پجائے گا۔#

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں