صوبائی وزیر مرتضی بلوچ کا اظہار تعزیت

جمعہ 19 اپریل 2019 22:14

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2019ء) صوبائی وزیر محنت و افرادی قوت سندھ غلام مرتضی بلوچ نے آل سندھ پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن کلثوم بائی ہسپتال یونٹ کے جنرل سیکریٹری نذیر احمد قریشی کے انتقال پر اپنے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے تعزیت اور دعا مغفرت کی ہے۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر برائے محنت اور افرادی قوت غلام مرتضی بلوچ نے مرحوم نذیر احمد قریشی کے ایصال ثواب کے لئے فاتح خوانی میں بھی شرکت کی۔ اس موقع پر کمشنر سیسی کاشف گلزار شیخ، میڈیکل ایڈوائزر ڈاکٹر ممتاز شیخ، ایم ایس ولیکا ہسپتال سمیت یونین کے عہدیداران اور دیگر اسٹاف بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں