جامعہ کراچی: ایم فل اور پی ایچ ڈی اسکالرشپ پروگرام 2019 ء کے انٹرویوز کا شیڈول جاری

جمعہ 19 اپریل 2019 22:17

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2019ء) ایم فل اور پی ایچ ڈی اسکالرشپ پروگرام 2019ء کے انٹرویوز کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انچارج اسٹوڈنٹس فائینینشل ایڈ آفس ڈاکٹر محمد نعمان سید کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ایسے تمام طلباوطالبات کو ہدایت کی جاتی ہے جنہوں نے اسکالر شپ کے حصول کے لئے درخواستیں جمع کرائی ہیں وہ انسٹی ٹیوشنل ایوارڈ اسکالرشپ کمیٹی کے سامنے انٹرویوکے لئے پیش ہوں۔

مذکورہ اسکالر شپ کے حصول کے لئے انٹرویوز 23 اپریل 2019ء کو صبح 10:00 بجے کلیہ علوم کے کونسل روم میں منعقد ہوں گے۔ تمام طلبہ کی رپورٹنگ پہلے سے جاری انٹرویوز کے شیڈول میں درج ہے۔ ایسے طلباوطالبات جو انٹرویوز میں شریک نہیں ہوں گے انہیں مذکورہ اسکالرشپ کے لئے اہل نہیں سمجھا جائے گا۔ واضح رہے کہ تمام طلباوطالبات کو بذریعہ ای میل بھی آگاہ کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں