اسپیشل اولمپک ونرز نے ہمارے ملک کا نام روشن کیا ہے ،کمشنر کراچی

جمعہ 19 اپریل 2019 23:07

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2019ء) اسپیشل اولمپک میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنا اور اپنے ملک پاکستان کا نام روشن اور اتنی بڑی تعداد میں مڈلز حاصل کرنا ہم سب کیلئے بڑااعزاز ہے یہ بات سوشل اسٹوڈنٹس فورم کے زیر اہتمام کراچی جیم خانہ میں منعقدہ اسپیشل اولمپک کے فاتحین جنہوں نے 65 مڈلز حاصل کئے سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کمشنر کراچی افتخار احمد شلوانی نے کہی۔

انہوں نے کہا کہ یہ تمام اسپیشل بچے ہمارا سرفخر سے بلند کرنے کا باعث بنے ہیں یہ بچے اسپیشل نہیں ہے بلکہ قابل تحسین کھلاڑی ہیں انکی حوصلہ افزائی کرنا بھی عبادت ہے ۔ فورم قابل ستائش ہے جنہوں نے ایک پروقار استقبالیہ کا انعقاد کیا ہے ہم کبھی ان تمام کھلاڑیوں کی مکمل حوصلہ افزائی کریں گے ۔

(جاری ہے)

تقریب کے مہمان خصوصی (FPCCI) کے سینئر نائب صدر ڈاکٹر مرزا اختیار بیگ نے کہا کہ یہ اسپیشل کھلاڑی ہمارا فخر ہیں ہماری آن اور ہماری شان ہیں جنہوں نے اپنی اعلیٰ صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے اتنے مڈلز حاصل کئے ہیں ہم ان تمام کھلاڑی کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں رونق لاکھانی اور ان کی ٹیم نے شاندار کامیابی حاصل کی ہے ۔

قبل ازیں فورم کے چیئرمین نفیس احمد خان نے خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم اسپیشل کھلاڑیوں کی مکمل حوصلہ افزائی کرتے رہیں گے ۔ یہ اسپیشل کھلاڑی مبارکباد کے مستحق ہیں انہوں نے اپنی پوری صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا اور شاندار کامیابی حاصل کی ۔ ہم اسی طرح اپنی فورم کی جانب سے انہیں خراج تحسین پیش کرتے رہیں گے ۔ تقریب سے سینئر وائس چیئرمین مسعود احمد وصی، جنرل سیکریٹری سید شائق شہاب، وائس چیئرمین فہیم برنی، بیگم اسماء محمد علی شاہ، انجینئر وسیم احمد فاروقی، دانیال علوی، اسماء حسن، ڈائریکٹر انفارمیشن زینت جہاں نے کہا کہ ہمیں ان اسپیشل کھلاڑیوں کی مکمل حوصلہ افزائی کرنی چاہیے ہم سب کا قد بلند ہوا ہے ہمیں فخر ہے ان کھلاڑیوں پر جنہوں نے پاکستان کا جھنڈا سربلند کیا۔

اس موقع پر تمام مہمانوں میں شیلڈ اور تحائف تقسیم کیئے گئے فورم کی جانب سے افتخار احمد شلوانی، مرزاق اختیار بیگ، زینت جہاں، اسماء محمد علی شاہ، اقبال یوسف ، علی سلمان زیدی، محمد علی عزیز جی جی ، فہیم برنی، مسعود احمد وصی، قیصر جمال، عفت مسعود، حنا عظیم ودیگر نے مہمانوں میں تحائف اور شیلڈ تقسیم کی ۔ آخر میں فورم کے سینئر وائس چیئرمین مسعود احمد وصی نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں