وفاقی کابینہ میں ردوبدل سے سلیکٹیڈ حکومت کا سربازار پول کھل گیا،وقا ر مہدی

جمعہ 19 اپریل 2019 23:14

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2019ء) پاکستان پیپلزپارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری وقار مہدی نے کہا ہے کہ اسد عمر کے استعفے اور کابینہ میں ردوبدل سے تحریک انصاف کی سلیکڈیڈ حکومت کا پول بھرے بازار کھل گیا ہے اور 8 ماہ میں ہی موجودہ حکومت اپنی ناکام معاشی اقتصادی اور انتظامی پالیسیوں کے باعث بے نقاب ہوگء ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جس ٹیم کا کپتان نااہل ہوگا اس ٹیم کا حشر یہی ہونا تھا عمران خان حکومت کو کرکٹ ٹیم کی طرح چلانا چاہتے ہیں لیکن حکومت چلانے اور کرکٹ ٹیم کی کپتانی میں زمین آسمان کا فرق ہوتا ہے جسکے باعث حکومتی کرکٹ ٹیم 8 اورز میں ہی کلین بولڈ ہو کر پویلین لوٹ چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم اپنی کابینہ میں جتنا مرضی ردوبدل کرلیں نتیجہ صفر جمع صفر ہی آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ 8 ماہ میں منہگاء آسمان سے باتیں کر رہی ہے مزدور طبقہ دن بدن بیروزگار ہوتا جارہا ہے اور اسد عمر یہ کہہ چکے ہیں آنے والا بجٹ آء ایم ایف کی ڈکٹیشن پر بنایا جارہا ہے جو بہت سخت بجٹ ہوگا عوام سخت معاشی حالات کے لے تیار رہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کا ہر دن عوام دشمن اقدامات سے عبارت ہے موجودہ حکومت کے 245 دن عوام نے جس اذیت ناک انداز سے گزاریں ہیں وہ پاکستان کی تاریخ کا سیاہ باب ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں