میرے ساتھ کے ڈی اے کے ڈی جی سمیع صدیقی اجلاسوں میں بھی شراب پی کر بیٹھے تھے ،میں نے ان کو کئی بار منع کیا، وزیر بلدیات سعید غنی

مجھ پر نام لیکر الزام لگایا گیا یہ ناقابل برداشت ہے ]میں ثبوت مانگتا ہوں اگر کوئی ثبوت ہے تومیں مان لوں گا، پوائنٹ آف آرڈر پر اظہار خیال

جمعہ 19 اپریل 2019 23:32

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2019ء) سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران صوبائی وزیر بلدیات سعید غنی نے اپنے ایک پوائنٹ آف آرڈر پر ایوان میں جمعہ کو پیش آنے والی ناخوشگوار صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ میں ایوان میں کلمہ پڑھ کرکہتا ہوں میری ذات پر الزام لگائے گئے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میرے ساتھ کے ڈی اے کے ڈی جی سمیع صدیقی اجلاسوں میں بھی شراب پی کر بیٹھے تھے ،میں نے ان کو کئی بار منع کیا اور آئندہ ایسا کرنے سے روکا مگر منع کے باوجود ڈی جی تین مرتبہ اسی حالت میں اجلاس میں شریک ہوتے رہے سعید غنی نے کہا کہ میرا قصور صرف یہ ہے کہ میں نے غلط کام سے روکا جس کے باعث مجھ پر الزام لگائے گئے ۔

ان کا کہنا تھا کہ میں جذبات پر معافی بھی مانگ لوں گا مگر اس سے پہلے مجھ سے معافی مانگی جائے ،میں سیدھا آدمی ہوں اور صاف بات کرتا ہوں سعید غنی نے کہا کہ مجھ پر نام لیکر الزام لگایا گیا یہ ناقابل برداشت ہے ۔میں ثبوت مانگتا ہوں اگر کوئی ثبوت ہے تومیں مان لوں گا۔اگر کسی کو بچانے اور لگوانے کے لئے دبانے کی کوشش کی گئی تو اسے کسی صورت قبول نہیں کروں گا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں