جامعہ کراچی: 276طلبہ پی ایس او کی انٹرن شپ کے لئے شارٹ لسٹ

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے نیشنل فائنینشل لٹریسی اینڈ اسٹوڈنٹس ایمبسڈر پروگرام کے تحت 50 سے زائد طلباوطالبات کو منتخب کرکے نام ارسال کردیئے گئے

جمعہ 19 اپریل 2019 23:47

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2019ء) جامعہ کراچی کے ڈائریکٹوریٹ آف اسٹوڈنٹس گائیڈنس اینڈ پلیسمنٹ بیورو کے زیر اہتمام پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) میں طلبہ کی تربیت کے حوالے سے ٹیسٹ کا انعقاد گذشتہ روز کلیہ فنون وسماجی علوم کی سماعت گاہ میں کیا گیا جس میں جامعہ کراچی کے مختلف شعبہ جات کے 400 سے زائد طلباوطالبات نے حصہ لیا۔

مذکورہ ٹیسٹ کا مقصد پی ایس او نیشنل انٹرن شپ پروگرام کے لئے طلباوطالبات کا انتخاب تھا۔انٹرویو کے اختتا م پر 276طلبہ کو پی ایس او کی انٹرن شپ کے لئے شارٹ لسٹ کیا گیا۔دریں اثناء اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے نیشنل فائنینشل لٹریسی اینڈ اسٹوڈنٹس ایمبسڈر پروگرام کے تحت 50 سے زائد طلباوطالبات کو منتخب کرکے ان کے نام اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو ارسال کردیئے ہیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ مذکورہ انتخاب شعبہ جات کی جانب سے فراہم کئے جانے والی فہرستوں سے میرٹ کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔علاوہ ازیں جامعہ کراچی کے ڈائریکٹوریٹ آف اسٹوڈنٹس گائیڈنس اینڈ پلیسمنٹ بیورو نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے تحت سمر انٹرن شپ پروگرام 2019 ء کے لئے مجوزہ دونشستوں پر شعبہ معاشیات کی اریبہ ظاہر اور کراچی یونیورسٹی بزنس اسکو ل کی رِدا ارم عبدالرشید کو منتخب کرکے ان کے نام ارسال کردیئے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ اریبہ ظاہر شعبہ معاشیات بی اے آنرز 2018 ء کی پوزیشن ہولڈرہیں جبکہ کراچی یونیورسٹی بزنس اسکول کی رِدا ارم عبدالرشید کی بی بی اے آنرز میں کارکردگی سب سے نمایاں ہے۔اس موقع پرڈائریکٹر اسٹوڈنٹس گائیڈنس کونسلینگ اینڈ پلیسمنٹ بیورو ڈاکٹر عبدالجبار نے کہا کہ شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر محمد اجمل خان کی ہدایت پر مذکورہ سلسلہ شروع کیا گیا ہے تاکہ ذہین اور باصلاحیت طلبہ کو زیادہ سے زیادہ روزگار مواقع میسر آسکیں۔ ایسی سرگرمیاں طلبہ کے اعتماد میں اضافے کا باعث بنتی ہیں جس کا اظہار وہ عملی زندگی میںبہتر نتائج دے کر کرتے ہیں۔ جامعہ کراچی تسلسل کے ساتھ طلباوطالبات کے کیرئیر کو بہتر بنانے کے لئے اس طرح کے مواقع فراہم کررہی ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں