انسداد عطائیت ٹاسک فورس کا پہلا اجلاس ،عطائیت کے خاتمے کیلئے مشترکہ لائحہ عمل اپنانے پر غور

اسپتالوں ڈیٹا اکھٹا کرنے کیلئے جیو ٹیگنگ و جیو میپنگ کے طریقہ کار اپنانے کے حوالے سے منصوبہ بند ی کی جارہی ہے، ماہرین

جمعہ 19 اپریل 2019 23:47

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2019ء) انسداد اتائیت ٹاسک فورس سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کا پہلا اجلاس کراچی میں منعقد ہوا، جس میں ماہرین نے سندھ سے اتائیت کے مکمل خاتمے کیلئے مختلف امور پر غور کیا ۔ تفصیلات کے مطابق انسداد اتائیت ٹاسک فورس کا پہلا اجلاس کراچی میں منعقد ہوا جس میں کنسلٹنٹ و سی ای او ہیلتھ کیئر اینوویشن ڈاکٹر ارشی فاروقی ، ڈائریکٹر سندھ جوڈیشل اکیڈمی جسٹس ( ریٹائرڈ ) عارف خلجی ، سینئر ٹیکنیکل ایڈ وائزر پی پی ایچ آئی سندھ ڈاکٹر زیب ڈاہر ، ڈائریکٹر ڈائریکٹوریٹ آف نرسنگ سندھ شبیر جتھیال اور محکمہ صحت سے وابستہ ماہرین نے شرکت کی۔

اجلاس میں ماہرین نے اتائیت سے نمٹنے کیلئے درپیش مسائل پر تفصیلی سے گفتگو کی اورماہرین نے بتایا کہ اتائیوںکی تعداد میں ملک بھر میں اضافہ ہورہا ہے اور ہر چار اتائیوں پر ایک کوالیفائیڈ ڈاکٹر دستیاب ہے۔

(جاری ہے)

شرکاء و بتایا گیا کہ اسپتالوں ڈیٹا اکھٹا کرنے کیلئے جیو ٹیگنگ و جیو میپنگ کے طریقہ کار اپنانے کے حوالے سے منصوبہ بند ی کی جارہی ہے۔

اس موقع پر ڈائریکٹر انسداد اتائیت ڈائریکٹوریٹ نے شرکاء کو مستقبل کی منصوبہ بندی اور تین سیل کے قیام کے حوالے سے آگاہ کیا ۔ انہوں نے کہاکہ اسٹرٹیجک ریسرچ اینڈ ڈیلپمنٹ سیل ، ایڈ وکیسی کمیونیکشن سوشل موبلائزیشن اور انسپکیشن اینڈ انفورسمنٹ سیل کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے جس سے اتائیت کے خاتمے ، انسپکشن اور انفورسمنٹ کے حوالے سے حکمت عملی اور دیگر امور سے نمٹنے کیلئے حکمت عملی طے ہو گی۔ ڈائریکٹر کمپلینٹس سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن نے درالصحت اسپتال گلستان جوہر کراچی کا دورہ کیا اور غلط انجکشن لگنے سے متاثر ہونے والی بچی کے والدین سے شکایت وصول کی جبکہ اسپتال نے عبوری لائسنسنگ کے اجراء کیلئے درخواست بھی جمع کرادی ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں