ایم کیو ایم نے ڈپٹی مئیر کے انتخاب میں پیسے تقسیم کیے، فاروق ستار

ہفتہ 20 اپریل 2019 15:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2019ء) سربراہ ایم کیوایم تنظیمی بحالی کمیٹی ڈاکٹرفاروق ستارنے ڈپٹی مئیرکراچی کے انتخاب کے دوران متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے پیسے کی تقسیم کاالزام عائدکرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ میں جتنی ٹرانسفر پوسٹنگ ہو رہی ہیں وہ سب کوئی خاص لوگ کر رہے ہیں،پانی کا مسئلہ بڑھ رہا ہے کسی کا کوئی توجہ نہیں ہے،کابینہ میں تبدیلی حکومت اور پوری حکومتی ٹیم کی ناکامی ہے۔

ہفتہ کوانسداد دہشتگردی عدالت میں پیشی کے بعد ڈاکٹر فاروق ستار نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ نئی وفاقی کابینہ کی قوم کو مبارک ہو ،نئی کابینہ میں معاون خصوصی بہت ہیں ،ایک سال بھی نہیں ہوا اور نئی کابینہ بنائی گئی ہے۔ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ بیٹنگ آرڈر اوپر نیچے کرنے سے کیا مشکلات ختم ہونگی سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے ابھی مشکل وقت نہیں آیا مشکل وقت آنا باقی ہے اگر یہ مشکل وقت نہیں تو کیا ہی لوگ ریلیف چاہتے ہیں منی بجٹ میں بھی عوام کو ریلیف نہیں ملا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سندھ میں جتنی ٹرانسفر پوسٹنگ ہو رہی ہیں وہ سب کوئی خاص لوگ کر رہے ہیں۔ پانی کا مسئلہ بڑھ رہا ہے کسی کا کوئی توجہ نہیں ہے۔ سرکولر منصوبہ بھی کچہرے کے ڈرم میں پھینک دیا گیا ہے۔فاروق ستار نے کہاکہ آنے والے بجٹ میں اللہ پاک پاکستان کے عوام پر رحم کرے ورنہ حکمران تو لوگوں کو مارنے کا سوچ بیٹھے ہیں۔انہوںنے کہاکہ کابینہ میں تبدیلی حکومت اور پوری حکومتی ٹیم کی ناکامی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر زرداری اور دیگر کے خلاف انکوائری چل رہیں ہے تو جو افسران ہیں انکے خلاف بھی انکوائری کرنی چاہیے۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ میئر کراچی کا یہ کہنا کہ میرے اختیارات نہیں واٹر بورڈ میرے ہاتھ میں نہیں ہے درست نہیں ہے۔ انہوںنے کہاکہ اگر کروڑوں روپے کی خورد برد نہ ہو ، ڈپٹی میئر الیکشن میں لوگوں کو خوش نہ کیا جائے تو کراچی میں پانی کا مسئلہ حل ہوسکتا ہے۔فاروق ستار نے الزام عائد کیا کہ ایم کیو ایم نے ڈپٹی میئر کے الیکشن میں پیسہ تقسیم کیا ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں