مئیر کراچی وسیم اخترنے وزیر خزانہ اسد عمر کے ہٹائے جانے پر تحفظات کا اظہار کر دیا

کراچی پیکج کیلئے 162 ملین روپے کے معاملے پر کے ایم سی تذبذب کا شکار ہے، گفتگو فاروق ستار کونسی دنیا میں رہتے ہیں،واٹر بورڈ کے فنڈ کی بات کرتے ہیں جو ادارہ میرے ماتحت ہی نہیں، فاروق ستار کو جواب

ہفتہ 20 اپریل 2019 15:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2019ء) مئیر کراچی وسیم اخترنے وزیر خزانہ اسد عمر کے ہٹائے جانے پر تحفظات کا اظہار کر دیا۔ ہفتہ کو اے ٹی سی میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا وزیر اعظم نے کابینہ میں ردو بدل بہتری کے لئے کی ہوگی،کابینہ میں ردو بدل اور کراچی پیکج کیلئے 162 ملین روپے کے معاملے پر کے ایم سی تذبذب کا شکار ہے۔

انہوں نے کہا کابینہ میں ردو بدل کے اثرات کراچی پیکج پر نہیں ہونے چاہئیں۔ انہوںنے کہاکہ ہماری وزیر اعظم سے گزارش ہے کابینہ میں ردو بدل کے اثرات کراچی پیکج پر نہ پڑیں۔ انہوںنے کہاکہ کراچی کے مسائل بہت بڑھ چکے ہیں،وسائل نہ ہونے کے برابر ہیں۔انہوں نے کہا کہ مجھے 40 جھوٹے مقدمات مین حکومت نے مبتلا کیا ہوا ہے۔ انہوںنے کہاکہ رائو انوار نے کسی کو خوش کرنے کے لئے مجھ پر جھوٹے مقدمات بنائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے حکم پر سندھ گورنمنٹ نے 20 کروڑ روپے میں سے صرف 15 کروڑ جاری کئے ہیںخ جب کراچی کی باری آتی ہے تو پیسے دیتے ہوئے سب کے ہاتھ کانپتے ہیں،جب کراچی سے لینے کی باری آتی ہے تو ہاتھ پھیلا دئے جاتے ہیں۔مئیر کراچی نے ڈاکٹر فاروق ستار کی طرف سے عائد کیے جانے والے الزامات کا جواب دیتے ہئوے کہا کہ فاروق ستار کونسی دنیا میں رہتے ہیں،واٹر بورڈ کے فنڈ کی بات کرتے ہیں جو ادارہ میرے ماتحت ہی نہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ فاروق ستار کی باتوں پر انہیں ہنسی آتی ہے ان باتوں کو تسلیم نہیں کرتا۔فاروق ستار جس ڈال پر بیٹھے ہیں اسی ڈال کو انہوں نے کاٹا ہے۔ فاروق ستار نے اپنے پیروں پر خود کلہاڑا مارا ہے۔جب صحافی نے یہ سوال کیا کہ ڈپٹی مئیر کے انتخاب میں ایم کیو ایم نے پیسہ تقسیم کیا ہے تو انہوں نے جوابا کہا فاروق ستار نے ناشتہ نہیں کیا یا انکے دماغ میں کچھ اور چل رہا ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں