فیرئیر پولیس نے مقابلے کے بعد اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزم کو گرفتار کرکے اسلحہ اور موٹرسائیکل برآمد کرلی

ہفتہ 20 اپریل 2019 16:25

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2019ء) فرئیر پولیس نے مقابلے کے بعد اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزم کو گرفتار کرکے اسلحہ اور موٹرسائیکل برآمد کرلی ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او فیریئر نے پولیس پارٹی کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزم پھول چند عرف تینگوں ولد راج پال کو گرفتار کرکے ٹی ٹی پستول اور مسروقہ موٹرسائیکل برآمد کرلی ہے ۔

موٹرسائیکل نمبر KJL-2280پاپوش نگر کے علاقے سے چھینی گئی تھی ۔ملزمان اس سے قبل تھانہ کلفٹن کے مقدمات میں گرفتا ہو کر 1999 تا 2016 تک عمر قید کی سزا کاٹ چکا ہے۔ملزم اس سے قبل تھانہ کلفٹن میں پولیس مقابلہ و ناجائز اسلحہ رکھنے کے جرم میں گرفتار ہوا تھا۔ملزم کی گرفتاری پر ایس ایس پی ساؤتھ سید پیر محمد شاہ نے پولیس پارٹی کو شاباش دی ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں