نذرل اکیڈمی - تجدید رکنیت شپ کی تاریخ میں توسیع

ہفتہ 20 اپریل 2019 16:25

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2019ء) نذرل اکیڈمی کے جنرل سیکریٹر ی ڈاکٹر علائو الدین نے ایگزیکٹو باڈی اراکین کے اجلاس کے بعد عہدیداران کی متفقہ آراء کی روشنی میں کیے گئے فیصلے کے مطابق سابقہ اراکین کو مطلع کیا ہے کہ اب تک جن اراکین نے اپنی رکنیت کی تجدید نہیں کرائی ہے وہ 30 / اپریل 2019 سے قبل نذرل اکیڈمی بلاک 69 پاکستان سیکریٹریٹ میں صبح 10 تا شام 4 بجے تشریف لا کر اپنی رکنیت کی تجدید کرالیں۔

(جاری ہے)

مقررہ تاریخ تک تجدید نہ کرانے والے اراکین کی ممبر شپ منسوخ تصور کی جائے گی۔ قائم مقام صدر ایس ایم فاروق نے اجلاس کے فیصلے سے متعلق بتاتے ہوئے کہا کہ نذرل اکیڈمی کی نئی ممبر شپ کے خواہشمند افراد دفتری اوقات میں رابطہ کرکے رکنیت فارم حاصل کرسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں