وفاقی حکومت کی مایوس کن کارکردگی، ناقص پالیسی اور نا تجربہ کاری سے ملک میں مہنگائی کا طوفان آ چکا ہے ،پیپلز پارٹی ڈسٹرک ویسٹ

ہفتہ 20 اپریل 2019 19:46

ن*کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرک ویسٹ کے صدر و ایم پی اے پی ایس 112 لیاقت علی آسکانی اور جنرل سیکریٹری ڈسٹرک ویسٹ علی احمد جان نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی مایوس کن کارکردگی اور ناقص پالیسی اور پی ٹی آئی حکومت کی نا تجربہ کاری کی وجہ سے ملک میں مہنگائی کا طوفان آ چکا ہے جس سے سب سے زیادہ متاثر اس ملک کے غریب عوام ہو رہے ہیں روز مرہ کی اشیاء میں بے پناہ اضافے سے ایک عام غریب آدمی کیسے اپنا گزارا کر سکتا ہے ابھی رمضان المبارک کا مہینہ بھی قریب ہے مگر اس ملک کے حکمرانوں کو اپنے آپ کی پڑی ہے پی ٹی آئی کی یہ مانگے ٹانگے کی حکومت میں بس یہی تبدیلی آئی ہے کے جو معاشی حالات آج ہیں وہ اس سے قبل پاکستان میں کبھی نہیں تھے پاکستان پیپلز پارٹی کے قائدین اور پاکستانی عوام وزیر اعظم عمران خان اور پی ٹی آئی کے اناڑی کابینہ کے لوگوں کو کسی صورت راہ فرار ہونیکا کوئی موقع نہیں دیگی اور ہر پلیٹ فارم پر ان کا محاسبہ کریں گی۔

#

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں