m لوگ ٹریفک قوانین توڑتے میں فخر محوس کرتے ہیں ،مقررین

کراچی میں ٹریفک حادثات میں اگر500افراد اموات کا شکا ہوں توان میں اکثریت نوجوانوں کی ہوتی ہے،عوام کو آگاہی دنیا کا مشکل کام ہے ،سیمینار سے خطاب

ہفتہ 20 اپریل 2019 20:45

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2019ء) ہیومن رائٹس نیٹ ورک کے تحت روڈ سیفٹی مہم کے سلسلے میں فاران کلب میں حادثات ،اسباب اور سد باب کے عنوان سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ لوگ ٹریفک قوانین توڑتے میں فخر محوس کرتے ہیں ،کراچی میں ٹریفک حادثات میں اگر500افراد اموات کا شکا ہوں توان میں اکثریت نوجوانوں کی ہوتی ہے ۔

شہر میں 60فیصد گاڑیاں بغیر لائسنس کے چل رہی ہیں ،سابق ایس ایس پی ٹریفک طاہردرانی نے بطور صدر سیمینار اپنے خطاب میں کہا کہ ٹریفک کا مسئلہ پاکستان کے بڑے مسائل میں سے ایک ہے۔ملک کا ہرشہری قانون کی بالادستی چاہتا ہے مگر خود اس پر عمل کے لیے تیار نہیں ہے ،عوام کو آگاہی دنیا کا مشکل کام ہے ،سیمینار سے صدر ہیومن رائٹس نیٹ ورک انتخاب عالم سوری ،جنرل سیکریٹری شہزاد مظہر ، خالد جمال ،طارق خان ،شفیق اللہ اسماعیل ،نے بھی خطاب کیا ،اینکر پرسن رضوان جعفر نے کہا کہ لوگ فرسٹریشن کا شکار ہیں ،معاشرے کا ہرفرد اپنا حق سمجھتا ہے کہ جلد بازی کرے ،انتخا ب عالم سوری نے کہا کہ کہ ٹریفک حادثات میں سالانہ سیکڑوں لوگ جان کی بازی ہار جاتے ہیں اورہزاروں لوگ زخمی ہوتے ہیں ،ٹریفک حادثات سے بچنے کیلئے ٹریفک قوانین پر عملدرآمد ناگزیر ہے ،شہزاد مظہر نے کہا کہ ٹریفک حادثات کی بڑی وجہ غیر ذمہ دارانہ ڈارئیونگ ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

کم عمری کی ڈرائیونگ،ون وے کی خلاف ورزی ،تیز رفتاری ،اوور ٹیکنگ جبکہ گاڑوں کی فٹنس کلیئرنس نہ ہونا ،ٹائی راڈ کا ٹوٹنا او غیر محتاظ انداز میں سڑک عبور کرنا اور اس کیلئے پیڈیسٹرین بریج کا استعمال نہ کرنا ،رسگنلز توڑنا بھی حادثات کی بڑی وجوہات ہیں ،دیگرمقررین نے کہا کہ ضرور ی ہے ٹریفک قوانین کو توڑنے کی حوصلہ شکنی کی جائے ،انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ڑیفک قوانین کی آگہی لوگوں کو دینا ہوگی اور اپنی کوششیں جاری رکھنی ہوں گی ،انہوں نے کہا کہ ہیومن رائٹس نیٹ ورک اس سلسلے میں ہمیشہ سے اپنا کردار ادا کرتی آئی ہے اور آئندہ بھی کرے گی ۔#

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں