کراچی،سچل کیس میں پولیس اہلکاروں کوتفتیش کے لیے ہم حراست میں لینگے،ڈی آئی جی سی ٹی ڈی

ہفتہ 20 اپریل 2019 21:45

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2019ء) کراچی کے علاقے سچل میں پولیس کی مبینہ فائرنگ سے کمسن بچے احسن کے جاں بحق ہونے کے واقعے کی تحقیقاتی ٹیم کے افسر ڈی آئی جی سی ٹی ڈی عبداللہ شیخ نے ہفتہ کے روز مقتول احسن کے گھر جاکر لواحقین سے ملاقات کی اور جائے وقوعہ کا دورہ کیا ،ڈی آئی جی عبداللہ شیخ نے مقتول احسن کی رہائش گاہ کے باہرمیڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کیس سی ٹی ڈی کومنتقل کیاگیا ہے جس کے بعد میں نے جائے وقوعہ کالوکل پولیس کے ہمراہ معائنہ کیا،لوکل پولیس نے بیان میں اسٹریٹ کرمنل سے ساتھ مقابلہ اور دوفائرکابتایاجبکہ جائے وقوعہ سے ایک خول ملا ہے،انہوں نے بتایا کہ جائے وقوعہ سے ملنے والا خول پولیس اہلکار امجد کے پستول کاتھا، ڈی آئی جی سی ٹی ڈی پولیس نے بتایا دوفائرہوئے ایک گولی پولیس اور دوسری ڈاکونے چلائی، کل اس کیس میں پولیس اہلکاروں کوتفتیش کے لیے ہم حراست میں لینگے، اہل خانہ کاموقف ہے کہ پولیس اہلکار آپس میں لڑرہے تھے ، بچہ احسن والد کاشف کی گودمیں تھاجسے سینے پرگولی لگی جوکمرسے باہرنکلی،انہوں نے کہا کہ کیس کی میرٹ پر تفتیش کی جارہی ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں