کراچی،جوڈیشل مجسٹریٹ ایسٹ کا شارع فیصل تھانے پر چھاپہ

ہفتہ 20 اپریل 2019 21:45

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2019ء) کراچی میں جوڈیشل مجسٹریٹ ایسٹ نے شارع فیصل تھانہ پر چھاپہ مارا،ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ایسٹ کو مقامی صحافی مشتاق سرکی کے اہل خانہ نے درخواست دی تھی کہ پولیس نے مشتاق سرکی کو غیرقانونی حراست میں رکھا ہوا ہے جس پر فاضل جج نے تھانے پرچھاپے کاحکم دیاتھا، جوڈیشل مجسٹریٹ ایسٹ کے چھاپے کے دوران پولیس نے فاضل مجسٹریٹ کوروزنامچہ اور ایف آئی آرکامعائنہ کرادیااور بتایا کہ مشتاق سرکی کے خلاف مقدمات درج ہیں،اس موقع پر مشتاق سرکی نے جوڈیشل مجسٹریٹ کو شکایت کی کہ مجھے پولیس نے تشددکانشانہ بنایاہے اور کل سے کھانانہیں دیاگیا جس پر مجسٹریٹ نے پولیس کو ہدایت کی کہ ملزم کوکھاناکھلایاجائے،پولیس نے بتایا کہ ملزم کوصبح 4بجے ڈالمیاسے گرفتارکیاہے، ملزم کیخلاف زمنیوں پرقبضے اور دیگرالزامات میں6مقدمات درج ہیں،ذرائع کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ ایسٹ ریکارڈدیکھنے کے بعد واپس چلے گئے ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں