نجی اسپتال میں 9 ماہ کی بچی کے ساتھ پیش آنے والے واقعہ کی مکمل تحقیقات کرائی جائیں، ڈاکٹر جنید علی شاہ

ہفتہ 20 اپریل 2019 22:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2019ء) صدر پرا ئیویٹ اینڈ کلینکس ایسوسی ایشن ڈاکٹر سید جنید علی شاہ نے گزشتہ دنوں کراچی کے نجی اسپتال دارلا صحت میں نو ماہ کی بچی کے ساتھ پیش آنے والے نا خوشگوار واقعہ پر گہری تشویش کا اظہارکرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اس واقعہ کی مکمل تحقیقات کرائی جائے تاکہ متاثرہ فیملی کو انصاف مل سکے۔

تاہم انھوں نے اس واقعہ پر ہونے والے اسپتال کے میڈیا ٹرائل کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ اسطرح کے واقعات کی تحقیقات کرنا ہیلتھ کیئر کمیشن کی زمہ داری ہئے۔ ڈاکٹر جنید علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ ہماری دعائیں متاثرہ فیملی کے ساتھ ہیں اور امید ہئے کہ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد متاثرہ فیملی اور اسپتال انتظامیہ اس سے مطمئن ہوجائینگے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ سندھ اسمبلی سے سندھ ہیلتھ کیر ایکٹ منظور ہوا تھا جس کے تحت ھیلتھ کیر کمیشن کی تشکیل عمل میں آئی تھی جس کا کام صوبہ سے جعلی ڈاکٹروں کا خاتمہ اورپرائوئٹ اسپتالوں اور پبلک کی رہنمائی کرنا ہے۔

دریں اثنا ایسوسی ایشن کے سیکریٹری ڈاکٹر سمیع احمد نے کہا کہ شہر کے نجی اسپتالوں میں روزانہ ہزاروں مریض علاج معالجہ کیلئے آتے ہیں اور ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف نیک نیتی اور دیانتداری سے اپنے فراہض انجام دیتے ہیں ، ان کی کوشش ہوتی ہئے کہ وہ مریغوں کو ہر لحاظ سے مطمین کریں کیونکہ ڈالٹر کا کردار ایک مسیحا کی طرح ہوتا ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں