ٹریڈ ونڈ کی جانب سے برآمد کنندگان کو اپنی خدمات کی 13 ویں سالگرہ پرایک مقامی ہوٹل میں عشائیہ

اتوار 21 اپریل 2019 14:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2019ء) ٹریڈ فنانس سلوشنز فراہم کرنے والی ایک کثیر قومی فرم ٹریڈ ونڈ کی جانب سے گزشتہ دنوں برآمد کنندگان کو اپنی خدمات کی 13 ویں سالگرہ پرایک مقامی ہوٹل میں عشائیہ دیا گیا۔

(جاری ہے)

مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی کاروباری شخصیات اور برآمد کنندگان نے تقریب میں شرکت کی اور ایک عشرہ سے زیادہ عرصہ کے دوران استشنائی خدمات کی فراہمی پر ٹریڈ ونڈ کی تعریف کی۔

ڈنر میں ایم ڈی ٹریڈ ونڈ مسٹر رفیع الحسن ، چیئرمین ای ایف یو مسٹر سیف الدین زومکا والا ، سنیئر نائب صدر ایف پی سی سی آئی ڈاکٹر مرزا اختیار بیگ، صدر جی پی سی سی آئی قاضی ساجد علی، بیرسٹرعبدالستار،ایم واجد جونیجو اور بڑی تعدادا میں کاروباری شخصیات ، صنعت کاروں ، صحافیوں اور شہر کی اہم شخصیات نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں