جامعہ کراچی: دفترمشیر امور طلبہ کے زیر اہتمام ’’آپ اکیلے نہیں ہیں‘‘کے موضوع پر ورکشاپ کا انعقاد

طلباوطالبات سے ذہنی سکون کی مختلف سرگرمیاں کروائیں جس میں طلبہ کی بڑی تعداد نے حصہ لیا

اتوار 21 اپریل 2019 19:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2019ء) جامعہ کراچی کے دفتر مشیر امورطلبہ کی سوک اینڈ سوشل ریسپانسیبلیٹی سوسائٹی کے زیر اہتمام اور فیملی ایجوکیشن اینڈ سپورٹ فائونڈیشن کے تعاون سے جامعہ کراچی میں منعقدہ ورکشاپ بعنوان: ’’آپ اکیلے نہیں ہیں‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے فیملی ایجوکیشن اینڈ سپورٹ فائونڈیشن کی ڈائریکٹر ومعروف سائیکوتھراپسٹ اور کائونسلر انیتا فلورین نے اپنے خطاب میں مختلف طرح کے ٹراماز کو ہینڈل کرنے کے لئے مختلف سرگرمیاں کرائیں جن سے طلبہ پر یہ واضح ہوا کہ ٹراماز سے کیسے ریکور کیا جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ہراسمنٹ سے کیسے بچاجاسکتاہے،اگر بروقت اس پر توجہ نہ دی جائے تو یہ آپ کی زندگی کو کیسے متاثر کرتاہے۔اس موقع پر انہوں نے طلباوطالبات سے ذہنی سکون کی مختلف سرگرمیاں کروائیں جس میں طلبہ کی بڑی تعداد نے نہ صرف حصہ لیا بلکہ اس طرح کی ورکشاپس کے تواترسے انعقاد کو وقت کی اہم ضرورت قراردیا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں