کراچی، صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ سیاسی کی مسیحی برادری کو ایسٹر کے موقع پر مبارکباد پیش

اتوار 21 اپریل 2019 20:01

%کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اپریل2019ء) پیپلز پارٹی کے رہنما اور سینئر صوبائی وزیر برائے ورکس اینڈ سروس، جیل خانہ جات، جنگلات و جنگلی جیوت اور مذہبی امور سید ناصر حسین شاہ سیاسی نے مسیحی برادری کے مذہبی تہوار ایسٹر کے موقع پر اپنے تہنیتی پیغام میں مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ مسیحی برادری کا ملک و قوم کی ترقی میں ہمیشہ اہم کردار رہا ہے انکی خوشیوں میں ہم برابر کے شریک ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ملک کی تعمیر و ترقی میں مسیحی برادری کے کردار کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔

(جاری ہے)

پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینے اور آپس میں بھائی چارہ قائم رکھنے کو فوقیت دی۔ علاوہ ازیں، سینئر صوبائی وزیر سید ناصر شاہ نے ایسٹر کے موقع پر سری لنکا کے مختلف گرجا گھروں اور ہوٹلوں میں دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور معصوم لوگوں کی ہلاکتوں پر اظہار افسوس بھی کیا ہے۔ انھوں نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں۔ مزید کہا کہ پاکستانی عوام مسیحی برادری اور سریلنکا کی عوام کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ انھوں نے زخمیوں کی جلد صحتیابی اور متاثرہ خاندانوں کو صبر عطا فرمانے کی دعا کی۔#

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں