e آفاق احمد کی سری لنکا میں بم دھماکوں کی مذمت

اتوار 21 اپریل 2019 20:20

=کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اپریل2019ء) مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان) کے چیئرمین آفاق احمد نے سری لنکا میں ہونے والے بم دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سری لنکا میں ایسٹر کے تہوار پرہونے والی دہشت گردی دنیا کے امن کو تباہ کرنے کی سازش ہے ۔

(جاری ہے)

آفاق احمد نے کہا کہ اتنی بڑی تعداد میںقیمتی جانوں کے ضیاع اور سینکڑوں افراد کے زخمی ہونے پر تمام قوم رنجیدہ اور اداس ہے،انہوں نے مزید کہا کہ تمام قوم سری لنکا میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے،جبکہ زخمی ہونے والوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعاگو ہے۔#

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں