ذ*کراچی سمیت تمام ملک ایک بار پھر دہشت گردوں کے نشانے پر ہے، تنویر قریشی

! دہشت گرد ایک بار پھر سر اٹھانے کیلئے سرگرم نظرآتے ہیں جنکا فی الفور قلعہ قمع کرنے کی ضرورت ہے، سیکریٹری مالیات مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان)

اتوار 21 اپریل 2019 20:20

ٴکراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اپریل2019ء) مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان) کے سیکریٹری مالیات تنویر قریشی نے گزشتہ شب آفاق احمد کی رہائش گاہ پر مختلف علاقوں سے آئے بزرگوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی سمیت تمام ملک ایک بار پھر دہشت گردوں کے نشانے پر ہے جبکہ دہشت گرد ایک بار پھر سر اٹھانے کیلئے سرگرم نظرآتے ہیں جنکا فی الفور قلعہ قمع کرنے کی ضرورت ہے۔

تنویر قریشی نے کہا کہ مولانا تقی عثمانی پر کئے جانے والا حملہ ہویا مکران اور ہزارہ برادری پر ہونے والی دہشت گردی مقصد تمام کے پیچھے ملک کا امن تباہ و برباد کرکے عوام کو بے سکون کرنا ہے، ملک دشمن عناصر ملک کو کمزور کرنے کیلئے بیرونی طاقتوں کے ہرکارے بنے ہوئے ہیں ایسے تمام سازشی عناصرکو سمجھنا ہوگا ہماری پہچان اس ملک سے ہے ملک کو پہنچنے والا نقصان کسی فرد کا نہیں بلکہ تمام پاکستانی قوم کو اسکا خمیازہ بھگتنا پڑیگا۔

(جاری ہے)

تنویر قریشی نے کہ کہا اب وقت آگیا ہے کہ ملک کو دہشت گردی سے مکمل نجات کیلئے ملک کے چاروں مضبوط ستونوں میں موجود کالی بھیڑوں کو بے نقاب کرکے قرار واقعی سزا دی جائے اور دنیا کیلئے نشان عبرت بنادیا جائے تاکہ پھر کوئی ملک کی بنیادوں کو کھوکھلا اور کمزور کرنے کی کوشش نہ کرے۔ تنویر قریشی نے کہا کہ ہمیں تمام تفریق سے بالا تر ہو کر ایک قوم بن کر ملک پاکستان کی بقاء اور سلامتی ۴کیلئے جدوجہد کرنا ہوگی اور اس ملک کے انتظامی اور سیکورٹی اداروں کے شانہ بشانہ چلتے ہوئے اپنا اپنا حصہ ڈالنا ہوگا اور مخالفین کو ثابت کرنا ہوگا کہ ہمارے اند ر چاہیے جتنے ہی اختلافات کیوں نا ہو اپنے ملک کی بقا پر کوئی اختلاف قبول نہیں۔#

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں