پبلک لائبریریوں کو بہتر بنانے کے اقدامات، کونسل آف لائبریریز کا اجلاس

اجلاس میں کمشنر کراچی ،پروفیسر سحر انصاری ،برٹش کونسل اور دیگر لائبریریوں کے عملہ کی شر کت

پیر 22 اپریل 2019 18:43

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2019ء) کمشنر کراچی افتخار شالوانی کی زیر صدارت ان کے دفترمیں کونسل آف لائبریریز کا ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں کراچی میں سرکاری اداروں کے زیر انتظام لائبریریوں کو بہتر بنانے کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا ۔اجلاس میں کونسل آف لائبریریز کے ارکان طارق مصطفی، پروفیسر سحر انصاری ڈاکٹر فاطمہ حسن روٹری کلب لٹریسی مشن کے چیرمین محمد فیض قدوائی برٹش کونسل لائبریریز و ڈیجیٹل سروسز کے سربراہ افنان خان ڈیفینس سینٹرل لائبریری کی سیکریٹری عائشہ چودھری، کونسل کے رکن سلطان خلیل، اور ضلعی بلدیات کی لائبریریز کے لائبریرین اور دیگر نے شر کت کی۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ ضلعی بلدیہ شرقی کی مختلف لائبریریوں کے رہنما بورڈز نصب کر دئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

روٹری کلب نے ضلعی بلدیات کی لائبریریوں کو بہتر بنانے کے حوالہ سے ہر ممکنہ تعاون اور مدد کی یقین دہانی کرائی فیصلہ کیا گیا کہ شاہ بھٹائی لائبریری پرانا گولیمار اور شاہ فیصل کالونی لائبریری کی عمارتوں کی مرمت اور دیگر ضروریات کی بحالی میں ہر ممکنہ روٹری کلب تعاون کرے گا ۔

روٹری کلب لیاری لائبریری کی بحالی میں بھی مدد کرے گا لیاری لائبریری میں محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے نام سے ان کی یاد میں ایک گوشہ قائم کیا جائے گا روٹری کلب کے نمائندے فیض قدوائی نے اجلاس کو یہ بھی بتایا کہ جلد کراچی میں موبایل لائبریاں کام شروع کردیں گی پہلے مرحلہ میں کراچی مین روٹری کلب جاپان کے تعاون سے پانچ موبائل یونٹس قائم کئے جارہے ہیں جو جاپان سے روٹریرین یہ موبائل یونٹس اور کتابیں اپنے ہمراہ لا رہے ہیں جو اسکولوں اور مختلف علاقوں کے بچوں کو کہانیوں اور معلومات پر مشتمل دلچسپ کتابیں موبائل یونٹس میں دستیاب ہوں گی جو مقررہ اوقات اور مقررہ دنوں میں منصوبہ بندی کے ساتھ بچوں کی سہولت سے کتابیں فراہم کی جائیں گی انھوں نے کمشنر کو بتایا کہ پانچ مئی تک یہ موبائل یونٹس کراچی میں روٹری کلب کو فراہم کردئے جائیں گے ۔

جو کونسل آف لائبریریز کی رہنمائی اور مشاورت سے خدمات کا آغاز کریں گی ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام ڈپٹی کمشنرز اپنے اپنے علاقوں میں ان اسکولوں اور علاقوں کا انتخابات کریں گے جہاں بچوں کو موبائل یونٹس کے ذریعے مطالعہ کے لئے کتابیں فراہم کی جائیں گی بچے ان موبایل یونٹس میں بیٹھ کر کتابیں پٹرھ سکیں گے اور یونٹ میں موجو د عملہ یا لائبریرین انھیں اپنی پسند کی کتابو ن کے انتخاب میں رہنمائی کرے گا۔ پروفیسر سحر انصاری نے اجلاس کو بتا یا کہ ان کی ذاتی لائبریری میں 35 ہزار سے زائد کتابیں ہیں جو وہ کسی پبلک لائبریری کو عطیہ کر نا چاہتے ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ شہر کراچی کے لئے ان کی جانب سے یہ کتابیں ان کی جانب سے تحفہ تصورکیا جائے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں