کراچی،بھارتی حکومت کو بھی جذبہ خیر سگالی اور انسانی ہمدردی کے تحت تمام پاکستانی ماہی گیروں کو رہا کر دینا چاہیے،عبدالبر

پیر 22 اپریل 2019 22:45

ًکراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اپریل2019ء) کراچی(ایف سی ایس)چیئرمین فشر مینز کو آپریٹو سوسائٹی عبدالبر نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان کی جانب سے مختلف مراحل میں انسانی ہمدردی کے تحت 300ماہی گیروں کی رہائی اور مزید60 بھارتی ماہی گیروں کی رہائی کے اعلان کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی حکومت کو بھی جذبہ خیر سگالی کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 109پاکستانی ماہی گیروں کو بھی فوری طور پر رہا کر دینا چاہیے۔

مگر بھارتی حکومت کی جانب سے تاحال جذبہ خیرسگالی کا مظاہرہ نہ کیا جانا افسوسناک ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی حکومت نے پاکستانی ماہی گیروں کو رہا کرنے کے بجائے گزشتہ ماہ نورالامین نامی پاکستانی ماہی گیر کی لاش بھیج دی تھی۔جوکہ افسوناک امر ہے۔چیئرمین فشر مینز کو آپریٹو سوسائٹی عبدالبر نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت کو بھی جذبہ خیر سگالی اور انسانی ہمدردی کے تحت تمام پاکستانی ماہی گیروں کو رہا کر دینا چاہیے۔تاکہ غریب پاکستانی ماہی گیروں کے گھروں میں بھی خوشیاں لوٹ سکیں۔چیئرمین ایف سی ایس عبدالبر نے پاکستانی متعلقہ اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ بھارتی جیلوں میں قید109 پاکستانی ماہی گیروں کی فوری رہائی کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔#

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں