جماعت اسلامی حلقہ خواتین کی سری لنکا میں دہشت گرد حملوں کی مذمت

پیر 22 اپریل 2019 23:23

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اپریل2019ء) سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان (حلقہ خواتین) دردانہ صدیقی نے سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں ایسٹر کے موقع پر گرجاگھروں اور ہوٹلوں میں دھماکوں کے نتیجے میں غیر ملکی سیاحوں سمیت تین سو افراد کے ہلاک اور پانچ پاکستانی خواتین سمیت سینکڑوں افراد کے زخمی ہونے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا کو امن وسلامتی ،مذہبی رواداری اور احترام انسانیت کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

بے گناہ انسانوں کی ہلاکت کو کسی صورت میں بھی جائز قرار نہیں دیا جاسکتا۔ اسلام نے انسانی جان کی اہمیت کو کعبة اللہ سے بڑھ کر قرار دیا ہے ۔ کشمیر ہو یا فلسطین،نیوزی لینڈ ہو یا لندن دنیا کو جنونیت اور انتہا پسندی کا سامنا ہے۔دردانہ صدیقی نے دنیا بھر کی مسیحی برادری سے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج دنیا کو اسلام کے امن و سلامتی کے الہامی پیغام کی ضرورت ہے جو سب کے تحفظ کا ضامن ہے۔#

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں