کراچی، متعلقہ ضلعی انتظامیہ رمضان المبارک کے دوران اشیاء صرف کے معیار اور قیمتوں کے استحکام کو یقینی بنائیں،سید ممتاز علی شاہ

تمام مارکیٹوں اوربچت بازاروں میں شکایتی مراکز قائم کریں جہاں انتظامیہ اور بیورو آف سپلائی اینڈ پرائز کے افسران لازمی موجود ہوں،چیف سیکرٹری

پیر 22 اپریل 2019 23:29

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اپریل2019ء) چیف سیکرٹری سید ممتاز علی شاہ نے متعلقہ صوبائی محکموں اور ڈویڑنل و ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن پر زور دیا ہے کہ وہ رمضان المبارک کے دوران اشیاء صرف کے معیار اور قیمتوں کے استحکام کو یقینی بنائیں اور تمام مارکیٹوں اوربچت بازاروں میں شکایتی مراکز قائم کریں جہاں انتظامیہ اور بیورو آف سپلائی اینڈ پرائز کے افسران لازمی موجود ہوں انہوں نے واضح کیا کہ اشیاء کے غیر معیاری ہونے اور قیمتوں کے عدم استحکام پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا اس سلسلے میں غفلت کے ذمہ دار عناصر کے خلاف قواعد و ضوابط کے تحت کارروائی کی جائے گی وہ پیر کے روز سندھ سیکریٹریٹ میں اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کر رہے تھے جس میں صوبائی سیکریٹریز ، کمشنر کراچی اور دیگر افسران نے شرکت کی اجلاس کو ویڈیو لنک کے ذریعے حیدرآباد ،سکھر لاڑکانہ،میر پور خاصاور شہیدبینظیر آباد کے کمشنر زاور ڈپٹی کمشنر زسے بھی مربوط کیا گیا چیف سیکریٹری نے واضح کیا کہ رمضان المبارک کے تقدس اور احترام کو یقینی بنایا جائے سبزیوں اور پھلوں کے نیلام میں اسسٹنٹ کمشنرز یا دیگر مجاز افسران کی موجودگی لازمی ہے تاکہ قیمتوں میں ناجائز اضافہ نہ کیا جاسکے انہوں نے ہدایت کی کہ قیمتوں میں من مانے اضافے اور ذخیرہ اندوزی کی قطعی اجازت نہیں دی جاسکتی تھی سید ممتاز علی شاہ نے کمشنر کراچی ڈاکٹر افتخار شلوانی جو ہدایت کی کہ کراچی میں پولٹری اور ڈیری مصنوعات کی قیمتوں پر خاص نظر رکھی جائے کیونکہ مشاہدہ کیا گیا ہے کہ دیگر شہروں کے مقابلے میں یہاں قیمتیں خلاف ضابطہ بڑھا دی جاتی ہے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کمیشنرز،ڈپٹی کمشنرز او راسسٹنٹ کمشنرز پرائز کنٹرولرز کی اضافی حیثیت میں بھی ذمہ داریاں انجام دیں گے چیف سیکریٹری نے شرکا کو بتایا کہ سندھ سیکرٹریٹ میں سیکرٹری ا مپلی منٹیشن اینڈ کوآرڈینیشن ڈاکٹر ریاض احمد صدیقی کی زیر نگرانی کنٹرول روم قائم کردیا گیا ہے جہاں موصولہ شکایات پر قواعد وضوابط کے تحت کاروائی عمل میں لائی جاتی ہے انہوں نے ڈاکٹر ریاض کو ہدایت کی کہ وہ یوٹلیٹی اسٹورز کارپوریشن سے روابط کے تحت صوبہ سندھ میں قائم کی یوٹلیٹی اسٹورز اشیائے ضروریہ کی دستیابی برقرار رکھنے میں تعطل پیدا نہ ہوسکے۔

#

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں