سندھ اسمبلی میں حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے کوئٹہ میں ہزارہ فیملی اور کراچی کی معصوم بچی نشواہ کے معاملے پر مذمتی قرار داد ایوان میں پیش کی گئی
بلوچستان میں جس طرح یہ کام کیا گیا وہ بہت ہی افسوس ناک اور قابل مذمت ہے، رکن اسمبلی نادر مگسی اس واقعہ کے بعد گوادر میں جو سرمایہ کاری آئی ہے وہ متاثر ہوگی ۔ اگر بلوچستان متاثر ہوا تو پاکستان کو ٹارگٹ کے برابربات ہوگی، سندھ اسمبلی میں اظہار خیال
پیر 22 اپریل 2019 23:52
(جاری ہے)
ایم کیو ایم کے رکن جاوید حنیف نے کہا کہ ہزارہ کمیونٹی کے ساتھ ہونے والے واقعات جو مذہبی عدم آہنگی کے باعث ہوئے ہیں انتہائی افسوس ناک ہیں۔
ہزارے پرامن لوگ ہیں پہلے ایسے واقعات نہیں ہوتے تھے لگتا ہے معاشرے سے عدم برداشت کا رویہ ختم ہوتا جارہا ہے۔ صوبائی وزیر شہلا رضا نے کہا کہ ہم صرف مذمت ہی نہیں بلکہ اس ملک میں نیشنل ایکشن پلان پر عمل کا مطالبہ کرتے ہیں ۔نیشنل ایکشن پلان پر اس کی روح کے مطابق عمل نہیں ہورہا اور ایک مائنڈ سیٹ اس پر کام کررہا ہے ۔سندھ اسمبلی نے بلوچستان کی ہزار گنجی مارکیٹ میں ہزارہ فیملی پر حملے اور ہلاکتوں کی مذمتی قررداد متفقہ طور پاس کرلی ۔ایوان کی کارروائی کے دوران حکومت اور اپوزیشن کی مشترکہ طور سانحہ مکران کوسٹل ہائی وے پر قرارداد ایوان میں پیش کی گئی جوحکومت کی جانب سے سردار چانڈیو اور اپوزیشن کی سیما ضیانے پیش کی۔ سردار چانڈیو نے کہا کہ بلوچ قوم کا نام لیکر بلوچستان میں واقعات رونما کیئے جاتے ہیں ہم پاکستان کے جھنڈے تلے متحد ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہم ایئرفورس اور اپنے جوانوں کے ساتھ ہیں چاہے وہ سندھ میں رہیں یا بلوچستان میں ہوں۔ ایم کیو ایم کے جاوید حنیف نے کہا کہ ہم اپنے شہید فوجیوں کے ساتھ پیش آنے والے واقعے پر بہت غمگین ہیں ۔انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ ایران کچھ انڈیا، کچھ افغانستان اور بلوچستان میں ہیں ،یہ لوگ ایران سے آئے اور حملہ کیا ۔ پی ٹی آئی کی ڈاکٹر سیما ضیا اور پی پی کی غزالہ سیال نے نوماہ کی بچی نشوا کی موت پر قرارداد ایوان میں پیش جس میں اس کی موت کی تحقیقات کرانے اور غفلت کے مرتکب افراد کو سزا دینے کا مطالبہ کیاگیا تھا ۔ ایوان نے یہ قراداد بھی منظور کرلی۔ایوان نے سری لنکا میں دہشتگردی کیواقعات کیخلاف مذمتی قرارداد بھی اتفاق رائے سے منظور کرلی ۔ سندھ اسمبلی نے جمعہ تک ایوان کی معمول کی کارروائی معطل کرنے کا فیلہ کیا ہے ۔اس دواران ایوان میں وقفہ سوالات اور بجٹ پر بحث ہوگی ۔اس حوالے سے وزیرپارلیمانی امورمکیش کمار کی ایک تحریک ایوان میں پیش کی جو منظور کرلی گئی جس کے بعد ایوان میں پری بجٹ بحث کا آغاز ہوگیاسندھ اسمبلی میں پانچ روز پری بجٹ بحث کرے گی۔ بجٹ پر بحث کے آغاز میں پیپلز پارٹی کے ڈاکٹر سہراب سرکی نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ترقی کے لئے کئی منصوبے شروع کئے اور انہیں مکمل بھی کیا ،ملک کے دیگر صوبوں کا سندھ سے موازنہ کیا جائے تو وہ آگے نظر آئے گا۔ پہلے کراچی میں ہر طرف غلاظت تھی لیکن اب اسے اسلام آباد سے کمپیئر کیا جاسکتا ہے پیپلز پارٹی نے سندھ کے عوام کی بھرپور انداز میں خدمت کی ہے ۔متعلقہ عنوان :
کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
کھیلوں کے نئے ٹیلنٹ کی تلاش کیلئے سندھ اسپورٹس سٹی بنائیں گی: وزیر کھیل سندھ
شادی اور ماں بننے کے بعد بورڈ کی سپورٹ سے کم بیک کامیاب ہوا،بسمہ معروف
محکمہ اسپورٹس سندھ نے صوبہ میں سندھ اسپورٹس سٹی بنانے اور ڈویژنل سطح پر اسپورٹس گیمز کرانے کا اعلان ..
صوبے میں صنعتی ترقی کے لئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو مل کر کام کرنا ہوگا،جام اکرام اللہ دھاریجو
کوئی کسان اپنی زرعی زمین فروخت کریگا تو اس کو کسان کارڈ حکومت کو واپس کرنا ہوگا،سردار محمد بخش مہر
دوسرے منصوبوں کے ساتھ سکھر حیدرآباد موٹروے کو بھی ایس آئی ایف سی کے ذریعے ترجیح دی جائے، ناصر حسین ..
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی ہدایات پر سندھ بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف مہم جاری
سندھ آئندہ تعلیمی سال سائنس کی تعلیم کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے طور پر منایا جائیگا۔ سید سردار علی شاہ
محکمہ اسپورٹس سندھ نے صوبہ میں سندھ اسپورٹس سٹی بنانے اور ڈویژنل سطح پر اسپورٹس گیمز کرانے کا اعلان ..
صوبے میں صنعتی ترقی کے لئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو مل کر کام کرنا ہوگا،جام اکرام اللہ دھاریجو
دوسرے منصوبوں کے ساتھ سکھر حیدرآباد موٹروے کو بھی ایس آئی ایف سی کے ذریعے ترجیح دی جائے، ناصرحسین ..
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی ہدایات پر سندھ بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف مہم جاری
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پہلا ٹی20، بابراعظم، شاہین کی ایک دوسرے سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل
-
شادی اور ماں بننے کے بعد بورڈ کی سپورٹ سے کم بیک کامیاب ہوا،بسمہ معروف
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
سپریم کورٹ نے جاسوسی کے مبینہ ملزم محمد دین کی درخواست ضمانت خارج کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
-
اسپیکر قومی سردار ایاز صادق سے قازقستان کے سفیر یرژان کستافین کی ملاقات
-
وفاقی وزیر داخلہ سید محسن نقوی کی زیر صدارت نیکٹا ہیڈکوارٹر میں نیشنل ایکشن پلان عمل درآمد جائزہ کمیٹی کا اجلاس
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی پرویزالہٰی کی صحت سے متعلق میڈیکل رپورٹ اورپمزہسپتال انتظامیہ کو بھی اڈیالہ جیل کا دورہ کرکے رپورٹ پیرکو پیش کرنے کی ہدایت
-
بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع