رینجرز نے موٹر سائیکلیں چوری کرنے والے گروہ کے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا

منگل 23 اپریل 2019 17:02

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2019ء) پاکستان رینجرز سندھ نے مصدقہ اطلاعات پر لیاری، کھارا در اور بغداری کے علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکلیں چوری کرنے والے گروہ کے تین انتہائی مطلوب ملزمان ارسلان، محمد حمزہ علی اور احسن کو گرفتار کیا جو کراچی کے مختلف علاقوں اور پارکنگ ایریاز سے موٹر سائیکل چوری کرنے کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔

(جاری ہے)

ابتدائی تفتیشن کے مطابق ملزمان نے انکشاف کیا کہ کھارا در، لیاری اور شہر کے مختلف علاقوں میں 50 سے زائد موٹر سائیکلیں چوری کرنے کی وارداتوں میں ملوث رہ چکے ہیں۔ ملزمان کو قانونی چارہ جوئی کیلئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ عوام سے اپیل ہے کہ ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی چیک پوسٹ،رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر03162369996 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں