محکمہ تعلیم سندھ میں غیر قانونی بھرتیاں،نیب کو 25 جون تک انکوائری مکمل کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم

ایک ماہ میں ایک ملزم کو بھی ایگزامن نہیں کرسکی پھر کہیں گے یہ لوگ سارا پاکستان لوٹ کرکھا گئے ہیں،عدالت کے ریمارکس

منگل 23 اپریل 2019 18:38

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2019ء) سندھ ہائیکورٹ میں محکمہ تعلیم سندھ میں غیر قانونی بھرتیاں اور کرپشن کے معاملے پر نیب انکوائری کا معاملہ ،عدالت نے نیب کو 25 جون تک انکوائری مکمل کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

(جاری ہے)

سابق اسپیشل سیکرٹری تعلیم نور محمد لغاری سمیت دیگر کی درخواست ضمانت کی سماعت سندھ ہائی کورٹ میں ہوئی جہاں انکوائری مکمل کرنے میں تاخیر پر عدالت نے نیب حکام پر برہمی کا اظہار کیا ،عدالت کا کہنا تھا کہ کب سے ملزمان کے خلاف انکوائری جاری ہی نیب نے آگاہ کیا کہ انکوائری شروع ہوئے 9 ماہ ہوچکے ہیں،عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ اس حساب سے ایک ماہ میں ایک ملزم کو بھی ایگزامن نہیں کرسکی پھر کہیں گے یہ لوگ سارا پاکستان لوٹ کرکھا گئے ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں