خیر پور میرس میں سرکاری کالج کی تعمیر میں تاخیر اور کرپشن،عدالت نے نیب سے پیش رفت رپورٹ طلب کرلی

منگل 23 اپریل 2019 18:38

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2019ء) سندھ ہائیکورٹ میں خیر پور میرس میں سرکاری کالج کی تعمیر میں تاخیر اور کرپشن کے معاملے پر نیب انکوائری کا معاملہ،عدالت نے نیب 25 جون کو ملزمان کے خلاف پیش رفت رپورٹ طلب کرلی۔

(جاری ہے)

کنٹریکٹر ریاض سومرو سمیت دیگر کی درخواست ضمانت کی سماعت سندھ ہائی کورٹ میں ہوئی دوران سماعت چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کا کہنا تھا کہ کیسے بدبخت لوگ ہیں تعلیمی اداروں کی اینٹیں بھی بیچ کرکھا گئے،اسکولوں میں آپ اور ہم سب کے بچوں نے تعلیم حاصل کرنا تھی،ملزمان سے بولیں تعمیرات مکمل کریں ورنہ سخت کارروائی ہوگی،ملزم ریاض سومرو کا کہنا تھا کہ کچھ اسکولوں اور کالج کی تعمیر کا کام مکمل ہوچکا ہے، عدالت کا کہنا تھا کہ کیا حکومت کی طرح تمہارا ضمیر بھی مردہ ہوچکا ہی صوبے بھر مین بچوں کی تعلیم کو نقصان پہنچایا گیا ہے،ملزمان سے بولیں تعمیرات مکمل کریں ورنہ ہم انہیں چھوڑیں گے، عدالت نے نیب 25 جون کو ملزمان کے خلاف پیش رفت رپورٹ طلب کرلی

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں