احتساب عدالت نے محکمہ اطلاعات کرپشن ریفرنس کی سماعت 27اپریل تک ملتوی کردی

منگل 23 اپریل 2019 18:38

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2019ء) احتساب عدالت میںمحکمہ اطلاعات سندھ میں 5 ارب 76 کروڑ روپے کرپشن ریفرنس کی سماعت،عدالت نے سماعت 27 اپریل تک ملتوی کردی۔

(جاری ہے)

سابق وزیر شرجیل میمن، ملزم انعام اکبر سمیت دیگر ملزمان کو جیل حکام نے عدالت میں پیش کیا سماعت کے موقع پر نیب کے گواہ سنیئر آڈیٹر اکاونٹنٹ جنرل سندھ سیداقبال علی بھی پیش ہوئے، ملزم ریاض کے وکیل ایس ایم اقبال اور ملزم عمر کے عبدالوہاب بلوچ نے نیب کے گواہ سید اقبال علی سے جرح مکمل کرلی،دیگر ملزمان کے وکلا آئندہ سماعت پر گواہ کے بیان پر جرح کرینگے، عدالت نے سماعت 27 اپریل تک ملتوی کردی ملزمان کے وکلا نے نیب کے گواہ سید اقبال علی کی دستاویزات کی نقول کے لیئے درخواستیں دائر کردیں

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں