حب ریور روڈ پر 4 ایکڑزمین کی خریداری میں کرپشن کا معاملہ،عدالت نے ملزم فیض اور شاہ محمد کے خلاف نیب انکوائری ختم کردی

منگل 23 اپریل 2019 18:39

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2019ء) سندھ ہائیکورٹ میں حب ریور روڈ پر 4 ایکڑزمین کی خریداری میں کرپشن کا معاملہ،عدالت نے ملزم فیض اور شاہ محمد کے خلاف نیب انکوائری ختم کردی۔

(جاری ہے)

نیب ملزمان کو کال اپ نوٹس جاری کرنے باوجود شواہد اکٹھے کرنے میں ناکام رہا عدالت نے ملزم فیض اور شاہ محمد کے خلاف نیب انکوائری ختم کردی جس سے متعلق نیب ڈائریکٹر نے انکوائری بندکرنے سے متعلق تحریری طور پر عدالت کا آگاہ کردیا ،چیف جسٹس سندھ ہائی کورت کا کہنا تھا کہ یہ وہی ملزم ہیں جو کیس کا سامنا کرنے دبئی سے پاکستان آئے تھے،تو بابا یہ بتائیں انہوں نے کیا گناہ کیا ہی نیب کا کہنا تھا کہ ملزمان کے خلاف تفتیش میں شواہد سامنے نہیں آئے، عدالت کا کہنا تھا کہ ملزمان کو کب کال اپ نوٹس جاری کیا گیا تھا نیب کا کہنا تھا کہ کال اپ نوٹس جاری کرنے کے حوالے سے علم نہیں،چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ نیب والے نہیں بتائیں گے تو کیا ہم فرشتوں سے جا کر پوچھیں لکھ کردیں ملزمان نیب کو مطلوب ہیں یا نہیں ملزمان کے خلاف انکوائری بند کررہے ہیں، نیب ڈائریکٹر نے لکھ کردے دیا

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں