سندھ ہائی کورٹ نے میڈیکل کالجز و جامعات میں سیمسٹر سسٹم ختم کرنے کیخلاف طلبائ کی درخواستیں مسترد کر دیں

منگل 23 اپریل 2019 20:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2019ء) سندھ ہائی کورٹ نے میڈیکل کالجز و جامعات میں سیمسٹر سسٹم ختم کرنے کیخلاف طلبائ کی درخواستیں مسترد کر دیں۔پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل پی ایم ڈی سی نے 2018 میں میڈیکل کے تعلیمی اداروں میں سیمسٹر سسٹم ختم کردیا تھا، پی ایم ڈی سی نے میڈیکل کالجز و یونیورسٹیز میں سالانہ امتحانات لینے کی ہدایت کی تھی۔

جس کے خلاف جناح میڈیکل یونیورسٹی سمیت دیگر تعلیمی اداروں کے طلبائ نے سندھ ہائیکورٹ میں درخواستیں دائر کی تھیں۔

(جاری ہے)

طلبائ کا موقف تھا کہ پی ایم ڈی سی کا فیصلہ 2018 میں آیا جبکہ کالجز و یونیورسٹیز میں ہر 6 ماہ بعد سیمسٹر امتحانات لئے جاتے تھے۔اور وہ ایک سال قبل سیمسٹر دے چکے ہیں اس لیے 2018 کے طلبائ کے لئے سالانہ امتحانات کی شرط ختم کرکے 2019 کی بیچ پر سالانہ امتحانات کی شرط لاگو کی جائے۔

تاہم عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد منگل کے روزہونے والی سماعت کے دوران طلبائ کی درخواستیں مستردکردیں تاہم عدالت نے پی ایم ڈی سی کو ہدایت کی ہے کہ وہ کالجز و یونیورسٹیز انتظامیہ کی سفارشات پر نظرثانی کرے۔واضح رہے کہ جناح میڈیکل یونیورسٹی انتظامیہ نے پی ایم ڈی سی 2018 کے طلبائ سے سالانہ امتحانات کی شرط ختم کرنے کی سفارش کر رکھی ہے۔#

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں