کراچی،مسلح افراد کی فائرنگ سے تین افراد زخمی

منگل 23 اپریل 2019 20:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2019ء) کراچی کے علاقے تین ہٹی کے قریب ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر مسلح افراد نے فائرنگ کردی جس سے 3 افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ تین ہٹی کے قریب پیش آیا جب دو موٹر سائیکلوں پر سوار 4 ملزمان آئے اور رکشہ اسٹینڈ پر بیٹھے تین پھل فروشوں کو اسلحے کے زور پر لوٹنے کی کوشش کی۔

(جاری ہے)

جس پر پھل فروشوں کی جانب سے مزاحمت کی گئی اور مسلح ملزمان نے فائرنگ کردی جس سے تینوں پھل فروش زخمی ہوگئے جبکہ ملزمان فائرنگ کرنے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

زخمی پھل فروشوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا یے جہاں ان کی شناخت سردار، نیاز اور عامر کے نام سے ہوئی ہے ان میں سے ایک زخمی سردار کا کہنا ہے کہ جس وقت واقعہ پیش ان کے علاوہ وہاں اور کوئی نہیں تھا۔#

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں