حیدرآباد اسٹیشن پر فریٹ ٹرین کی 2 بوگیاں ٹریک سے اترگئی

فریٹ ٹرین کی ان 2 بوگیوں کو ٹریک سے ہٹانے کیلئے فوری کارروائی کاآغاز کردیا گیا ہے،رین سروس کو بحال کرنے کیلئے ٹیمیں موقع پرموجود ہیں، حکام

منگل 23 اپریل 2019 21:05

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2019ء) پاکستان ریلوے کی فریٹ ٹرین ایک بارپھر پٹری سے اترگئی ہے۔ریلوے حکام کے مطابق حیدرآباد اسٹیشن پر فریٹ ٹرین کی 2 بوگیاں ٹریک سے اترگئی ہیں۔ فریٹ ٹرین کی ان 2 بوگیوں کو ٹریک سے ہٹانے کیلئے فوری کارروائی کاآغاز کردیا گیا ہے۔ٹرین سروس کو بحال کرنے کیلئے ٹیمیں موقع پرموجود ہیں۔حکام کے مطابق حادثے کی وجہ سے کراچی ریلوے اسٹیشن سے پاکستان ایکسپریس اورعلامہ اقبال ایکسپریس تین گھنٹے تاخیر سے روانہ ہوگی۔

آج شام روانہ ہونیوالی دیگر ٹرینیں تاخیرکا شکار ہونگی۔صادق آباد: رحیم یارخان ٹرین حادثے کے بعد اپ ٹریک بحال کر دیا گیایاد رہے لاہور سے کراچی جانے والی مال گاڑی کو رحیم یار خان کے قریب 2 اپریل کو دن کے وقت حادثہ پیش آیا تھا جس کے نتیجے میں اس کی 13 بوگیاں الٹ گئی تھیں۔

(جاری ہے)

مال گاڑی کو پیش آنے والے حادثے کے بعد ریلوے حکام نے ٹرینوں کو مختلف ریلوے اسٹیشنز پر روک دیا تھااور اسی روز شام کو ریلوے حکام کی جانب سے ٹریک بحالی کا دعوی بھی کردیا گیا تھا۔

رحیم یار خان حادثہ کے باعث کراچی، لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، اور ملتان میں ٹرینوں کا نظام کئی دن تک معمول پر نہیں آسکاتھا۔ گاڑیوں کی آمد اور روانگی میں تاخیر سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا رہا۔ ریلوے اسٹیشنوں پر ناقص انتظامات اور پانی کی قلت سے مسافروں کی پریشانی بڑھ گئی تھی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں