کراچی[غیرقانونی طور پر ہزاروں موبائل سمیں رجسٹرڈ کرکے فروخت کرنے والا گروہ پکڑا گیا

منگل 23 اپریل 2019 21:17

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2019ء) غیرقانونی طور پر ہزاروں موبائل سمیں رجسٹرڈ کرکے فروخت کرنے والا گروہ پکڑا گیا۔سی ٹی ڈی سول لائن نے کینٹ اسٹیشن کے قریب کارروائی کرکے سات ملزمان کو گرفتار کرلیا جبکہ تین فرار ہوگئے۔انچارج سی ٹی ڈی راجہ عمر خطاب کے مطابق گروہ غیرقانونی طور پر موبائل سمیں رجسٹرڈ کرکے فروخت کرتا تھاملزمان این جی او کے نام پر شہریوں سے فارم بھرواتے اور انگھوٹے کا نشان لیتے تھے ملزمان انگھوٹے کے نشان کو کمپیوٹر پر فوٹو شاپ کے زریعے اسکین کرتے تھے پھر سافٹ ویئر کے زریعے فنگرپرنٹس کو سلیکون کی شیٹ پر منتقل کرکے اس کی مہریں بنالیتے تھے۔

ملزمان کے باعث لوگوں کے کوائف ہوتے تھے جنہیں بائیومیٹرک کے دوران کام میں لایا جاتا تجا اور مہروں کو استعمال کرکے بائیومیٹرک ڈیوائس کے زرئع موبائل سمیں رجسٹرڈ کی جاتی تھیں۔

(جاری ہے)

انچارج سی ٹی ڈی نے بتایا کہ سمیں جرائم پیشہ افراد کو مہنگے داموں فروخت کیا جاتا تھاایسی سمیں دہشتگردی و دئگر جرائم میں استعمال ہونے سے ملزمان نہیں پکڑے جاتیملزمان کی وجہ سے فرینچائز اور ایجنٹ مافیا کو بھی فائدہ ہوتا تھاچائنیز کونسلیٹ اور ایئرپورٹ حملہ جیسے واقعات میں بھی ایسی سمیں استعمال ہوئیں۔موبائل سم کمپنیاں ایسے بائیو میٹرک کرنے والوں کی سہولتکار ہیں۔اس حوالے سے پی ٹی اے اور ایف آئی اے سے معاملے پر رابطہ کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں