آئی جی سندھ کی مختلف اضلاع کی پولیس کو اچھی کارکردگی پر شاباش

منگل 23 اپریل 2019 22:01

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2019ء) شکایات اذالہ/پولیس کاروائی مہم کے دوران پولیس رینج/زونز/اضلاع کے لحاظ سے مختلف نوعیت/مسائل بشمول پولیس برتاؤ، بدعنوانی،ایف آئی آر کا عدم اندراج،ناقص تفتیش،ذاتی تنازعات، جھگڑے ودیگرکے حوالے سے مجموعی طور پر 1962شکایات موصول ہوئیں جن میں سے 1258پرمتعلقہ پولیس اقدامات کے تحت مؤثر کاروائی عمل میں لاتے ہوئے حل کیا گیا۔

(جاری ہے)

آئی جی سندھ ڈاکٹرسید کلیم امام نے مذکورہ مہم کے دوران مجموعی طور پر عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پرڈی آئی جیزشہید بینظیرآباد، لاڑکانہ،میرپور خاص جبکہ ضلعی ایس ایس پیزنوشہروفیروز، گھوٹکی،میرپورخاص، سانگھڑ،شہیدبینظیرآباد، لاڑکانہ،شکارپور،قمبر، کشمور ،جیکب آباد،عمر کوٹ،تھرپارکراورضلع سینٹرل کراچی کو شاباش دیتے ہوئے انکے لیئے بالترتیب تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے ۔#

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں