ترقیاتی اسکیمز کیلئے بنائی گئی پلاننگ کے ثمرات نمایاں ہورہے ہیں ،چیئرمین ضلع کونسل کراچی

منگل 23 اپریل 2019 22:01

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2019ء) چئیرمین ضلع کونسل کراچی سلمان عبد اللہ مراد نے کہا کہ جو پلاننگ ہم نے ترقیاتی اسکیمز کے لئے بنائی تھی اس کے ثمرات نمایاں ہورہے ہیں حکمت عملی سے جو پروگرام کیا جاتا ہے اس کے نتائج دورس ہوتے ہیں ہر علاقے کہ حقیقی مسائل کو جانچنا اور وہاں کی ضرورت کے عین مطابق کام انجام دینا مشکل عمل ہے اراکین کونسل اور ضلعی عملے کے بھر پو تعاون کی بدولت کامیابی سے اپنے سفر کو جاری رکھا ہوئے ہیں نا ممکن کوئی چیز نہیں بس آپ کا ارداہ پختہ ہو تو منزل ضرور مل کے رہتی ہے پونے تین سال قبل جب کاموں کا آغاز کیا تھا تو یہ عہد اپنے آپ سے لیا تھا کہ قیادت نے جو ہم پر اعتماد کیا ہے اس پر پورا اترنے کے لئے اپنا سوفیصد دونگا اسی عہد پر آج بھی من وعن چل رہے ہیں چئیرمین بلاول بھٹو زرداری جو ہمیں ہدایت دیتے ہیں ہم ان کو اپنے امور میں نافذ العمل کرلیتے ہیں درست سمت پر چلنے والوں کی راہ میں مصائب آتے ہیں اس سے گھبرا کے پیچھے ہٹنے والے نہیں ہیں لوگوں کی خدمت کے لئے کاوش کرتے ہیں جس کہ سبب عوامی پذیرائی ملتی ہے یہی ہماری کامیابی کا ثبوت ہے اراکین کونسل کی تجاویز اور عوامی خواہشات کو مدنظر رکھتے ہوئے کاموں کا انجام دیتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے درسانہ چھنہ میں کمیونٹی سینٹر کے افتتاح کے موقع پر کیا اس موقع پر ایکسین ممتاز علی زرداری ،رکن کونسل جان عالم جوکھیو مینھن جوکھیو بھی موجود تھے چئیرمین کو بریفنگ دیتے ہوئے ایکسین نے بتایا کہ موجود ہ اسکیم کو آپکی ہدایت کو مد نظر رکھتے ہوئے تکمیل تک مانیٹر کیا گیا جس کی وجہ سے آج بہترین اسکیم عوام کی دسترس میں ہے چئیرمین ضلع کونسل نے اس موقع پر مزید کہا کہ ہماری حدود میں دیہی آبادی کی اکثریت ہے یہاں کے لوگ اپنی خوشی غمی اور مسائل کے حل کے لئے مل بیٹھتے ہیں یہ یہاںقدیم روایت ہے اور ہم روایتوں کے امین ہیں اس لئے ہر علاقے جہاں دیگر ترقیاتی اسکیمز دے رہے ہیں وہی کمیونٹی سینٹر کو بھی آباد کررہے ہیں کیونکہ عوام کو ہر سہولت دینے کا وعدہ ہمارا منشور ہے بہت جلد نئی اسکیمز کا اجراء کیا جائے گا جس کے بعد ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگا حکومت سندھ کے تعاون سے بھی بہت سے اسکیمز شروع ہونے والی ہے جس کی تکمیل سے مزید بہتری آئے گی ترقی سے ہمکنار ضلع کونسل ہماری اولین ترجیح ہے جس کے لئے سر گرم عمل ہیں

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں