مشیرِ اطلاعات سندھ اور صوبائی وزیربلدیات کی کورنگی اسپتال میں غلط انجیکشن سے جاں بحق ہونیوالی عصمت کے گھر پر تعزیت

وزیر اعلی سندھ نے واقع کا پہلے ہی نوٹس لے لیا تھا، واقعے میں نامزد ملزمان گرفتار ہو چکے ہیں اور ایک نامزد ڈاکٹر ابھی تک فرار ہے،مشیر اطلاعات سندھ حکومت ورثاکے دکھ میں برابر کی شریک ہے،انصاف کے تمام تقاضے پورے کئے جائینگے اور ورثاکی ہر ممکن مدد کی جائے گی

منگل 23 اپریل 2019 23:59

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2019ء) مشیرِ اطلاعات سندھ بیرسٹر مرتضی وہاب اور صوبائی وزیربلدیات سعید غنی نے کورنگی اسپتال میں غلط انجیکشن سے جاں بحق ہونیوالی عصمت جونیجو کی ورثا سے ان کے گھر پر تعزیت کی۔ صوبائی وزرانے عصمت جونیجو کے ورثاکو مکمل انصاف کی یقین دہانی بھی کروائی۔ بیرسٹر مرتضی وہاب نے یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی سندھ نے واقع کا پہلے ہی نوٹس لے لیا تھا، واقعے میں نامزد ملزمان گرفتار ہو چکے ہیں اور ایک نامزد ڈاکٹر ابھی تک فرار ہے، پولیس اسکو بھی جلد گرفتار کر لے گی۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت ورثاکے دکھ میں برابر کی شریک ہے،انصاف کے تمام تقاضے پورے کئے جائینگے اور ورثاکی ہر ممکن مدد کی جائے گی۔ اس موقع پر سعید غنی نے کہا کہ ڈی این اے ٹیسٹ اور کیمیکل ٹیسٹ بھی لیب کو بھیج دئیے ہیں، عصمت کیس میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کرینگے۔

(جاری ہے)

بیرسٹر مرتضی وہاب نے مزید کہا کہ پولیس کی اسپیشل کمیٹی ایس ایس پی کورنگی کی سربراہی میں بنائی گئی ہے،جس میں ایس پی انویسٹی گیشن اور دیگر افسران شامل ہیں۔

انہو ں نے مزید کہا کہ تین نامزد ملزم پولیس حراست میں ہیں، پولیس نے سب کی سی ڈی آر بھی نکلوائی ہے۔ مشیر اطلاعات نے کہا کہ انصاف کے تقاضے پورے اور اس کیس کو مثالی بنائینگے۔ انہو ں نے کہا کہ مسیحاو ں کو معصوم بیٹیوں کی عزت سے کھیلنے نہیں دینگے۔ بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ ملوث ملزمان کو قانونی تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے نشان عبرت بنایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں