شناختی کارڈ بلاک کرنے کیخلاف درخواست، ڈپٹی کمشنرز طلب

بدھ 24 اپریل 2019 17:36

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2019ء) شناختی کارڈ بلاک کرنے کے خلاف شہری اختر حسین کی درخواست پر سندھ ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔عدالت نے ڈپٹی کمشنر ایسٹ اور کورنگی کو 9 مئی تک طلب کرلیا، عدالت نے سرکاری وکیل پر برہمی کا اظہار بھی کیا۔

(جاری ہے)

عدالت نے استفسار کیا کہ یہ لوگ رہتے کہاں ہیں، اتنے سال آپ کو علم کیوں نہیں ہوا،یہ لوگ کہاں سے آتے ہیں کیا وزارتِ داخلہ نا اہل ہی عدالت نے اپنے ریمارکس میں مزید کہا کہ پاکستان کو آپ لوگوں نے کیا سمجھ رکھا ہی کوئی بھی آکر یہاں رہتا ہے، کبھی کسی شہری کو پاکستانی بنا لیتے ہو، کبھی کسی کو افغانی۔

درخواست گزار اختر حسین کے وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا ہے کہ میرا موکل پاکستانی ہے، نادرا کے پاس کوئی ثبوت نہیں کہ وہ پاکستانی نہیں۔درخواست گزار کے وکیل کا مزید کہنا ہے کہ میرا موکل 2 بار پاکستانی شناختی کارڈ سے سعودی عرب بھی جا چکا ہے، نادرا نی1965 کے نکاح نامے کو جواز بنا کر شناختی کارڈ بلاک کیا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں