غیر قانونی تجاوزات کا معاملہ ، سندھ ہائی کورٹ میںکے ایم سی،کمشنر کراچی و دیگر فریقین کی جانب سے جواب جمع کرادیاگیا

بدھ 24 اپریل 2019 17:44

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2019ء) نشتر روڈ، سریا گلی اور اطراف کے علاقوں میں غیر قانونی تجاوزات کا معاملہ ، سندھ ہائی کورٹ میںکے ایم سی،کمشنر کراچی و دیگر فریقین کی جانب سے جواب جمع کرادیاگیا ۔

(جاری ہے)

بدھ کو سندھ ہائی کورٹ میں کے ایم سی اور دیگر فریقین کی جانب سے جواب جمع کرایا گیا جس میں کہا گیا کہ نشتر روڈ،سریا گلی سے کل رات تک تمام تجاوزات کا خاتمہ کردیا، جواب کے بعد فریقین کی جانب سے یقین دہانی پر عدالت نے درخواست نمٹا دی جبکہ عدالت نے فریقین کو آئندہ نشتر روڈ اور اطراف پر تجاوزات دوبارہ قائم نہ ہونے دینے کا حکم بھی دیا عدالت کا کہنا تھا کہ اگر دوبارہ تجاوزات قائم ہوں تو درخواست گزار توہین عدالت کی درخواست دائر کر سکتا ہے،درخواست گزار کا کہنا تھا کہ نشتر روڈ و اطراف کے علاقہ مکین تجاوزات سے ازیت کا شکار ہیں،درخواست میں حکومت سندھ،کے ایم سی،کمشنر کراچی، ڈی ائی جی ٹریفک، ایس ایس پی ساوتھ و دیگر و فریق بنایا ہے

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں